سلطنت عباسیہ بچوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے شیخ رشید

Published on January 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ زینب کا قتل موجودہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے مظاہرین پر پولیس کی فا ئرنگ کرنا پولیس کا وطیرہ بن گیا ہے سلطنت اشرافیہ بچوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں نواز شریف کے درباری ملک میں افرا تفری چا ہتے ہیں رانا ثناء اللہ اور طلال چوہدری کے ساتھ یہی واقع رونما ہو تا تو ان کو معلوم ہو تا کہ بچی کا دکھ کیا ہوتاہے ؟ اب ان کے دن گنے جا چکے ہیں نواز شریف اور اسکے درباریوں کا انجام بھی دنیا دیکھی گی نواز شریف کرپٹ ہو نے کے ساتھ ساتھ قاتل بھی بن گئے ہیں اِن خیالات کا اِظہار اِنہوں نے اوکاڑہ میں سٹی پریس کلب کے صحا فیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے سٹریٹ کرائم میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے پوری قوم اس وقت سانحہ قصور اور پولیس گردی کی وجہ سے بے چین ہے ۔ 
پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک دو فرار مفرور 
اوکاڑہ ( یو این پی )پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک دو فرار مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل ناکہ بندی ا ورٹھیکری پہرہ کو موثر ہونے سے کرائم میں کمی ہوئی ہے ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ رات پل شہامند پر پولیس موبائل گشت کر رہی تھی اسی دوران موٹر سائیکل سوار تین افراد کو روکا جنہوں نے رکنے کی بجائے موٹر سائیکل تیز رفتاری سے بھگا لیا جس پر پولیس نے ان کا تعاقب کیا نہال مہار موڑ پر ان کی موٹر سائیکل پھسل گئی اور ملزمان نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے قریبی فصل گندم میں پنا ہ لی اور پولیس پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا پولیس پارٹی نے درختوں کی اوڑ میں اپنی جان بچائی اس دوران اکا دکا ہوائی فائرنگ بھی کی کھیتوں سے فائرنگ کا سلسلہ بند ہونے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا جہاں سے ایک نامعلوم نعش اور اسلحہ برآمد ہواجو کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکا تھا جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے ڈی پی او حسن اسد علوی نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے اور ہر 24گھنٹے بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہاہے کہ موثر ناکہ بندی ، گشت اور ٹھیکری پہرہ کی وجہ سے کرائم میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے انہوں نے ضلع بھر کی پولیس کو ہدایت کی کہ ناکہ بندی اور گشت کو موثر رکھا جائے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes