نیدر لینڈ کے سفیر کا ضلع اوکاڑہ کا دورہ ، ڈپٹی کمشنر صباءاصغر علی نے ان کا استقبال کیا

Published on June 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

سفیر نے نہری نظام،پارکس ،ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی خوبصورتی اور سبرسبز و شاداب ماحول کی بے حد تعریف کی
اوکاڑہ(یواین پی)نیدر لینڈ کے سفیر مسٹرووٹرپلمپ نے ضلع اوکاڑہ کا دورہ کیا ان کے ہمراہ فرسٹ سیکریٹری برائے سفیر مسسز ونی وینڈر وال بھی موجود تھیں ۔ڈسٹرکٹ کمپلیکس پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر صباءاصغر علی نے ان کا استقبال کیا نیدر لینڈ کے سفیر نے اوکاڑہ میں نہری نظام،پارکس ،ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی خوبصورتی اور سبرسبز و شاداب ماحول کی بے حد تعریف کی ۔ڈپٹی کمشنر صباءاصغر علی نے نیدر لینڈ کے سفیر مسٹرووٹرپلمپ اورفرسٹ سیکریٹری مسسز ونی وینڈر وال کو اوکاڑہ میں زراعت ،سوشل ویلفیئر ۔ہیلتھ ،ایجوکیشن سیکٹر ،شجر کاری مہم ،کرونا ویکسی نیشن ،احساس کفالت پروگرام ، وومن ایمپاور منٹ ،خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے ذریعے سوشل سیکٹر میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ۔ نیدر لینڈ کے سفیر مسٹرووٹرپلمپ نے ضلع اوکاڑ ہ میں کی جانے والی شجر کاری ،احساس کفالت پروگرام کے ذریعے مستحق خاندانوں میں امدادی رقوم کی تقسیم ،صحت اور تعلیم کے شعبہ میں کئے جانے والے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صباءاصغر علی کے حکومتی کاوشوں کو ثمر آور بنانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے ضلع میں زراعت کے شعبہ میںتکنیکی مہارت ،ایگرو بیس انڈسٹری کے قیام کے لئے سرمایہ کاری اور ماحولیات کے شعبہ میں دلچسپی کا اظہار کیا انہوں نے آلو کے کاشتکاروں کی تکنیکی راہنمائی ،ضلع میں آلو کے پراسیسنگ پلانٹس کی صورتحال اور کپاس کی کاشت و پیداوار سے متعلق معلومات حاصل کیں ۔ڈپٹی کمشنر صباءاصغر علی نے کہا کہ حکومتی ہدایات اور پالیسی پر عمل در آمد کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جاتے ہیں ضلع میں رواں سال اب تک 15لاکھ درخت میں لگائے گئے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس مہم کو پوری شد و مد سے جاری رکھا جائے گا ،احسان کفالت پروگرام کے تحت 95ہزار 125خاندانوں کو 12ہزار روپے فی خاندان کے حساب سے 1141ملین روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں ضلع میں 1412سرکاری جبکہ 973پرائیویٹ سکول 5لاکھ 76ہزار 565بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں ضلع میں 30لاکھ 39ہزار 139افراد پر مشتمل آبادی کو 2ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال 3تحصیل ہیڈ کو آرٹر ہسپتال ،10رورل ہیلتھ سنٹرزاور 97بنیادی مراکز صحت طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ۔ نیدر لینڈ کے سفیر مسٹرووٹرپلمپ ے ضلعی انتظامیہ کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے زراعت ،سوشل ویلفیئر ،وومن ایمپاورمنٹ اور زراعت پر مشتمل انڈسٹری کے شعبوں میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر صباءاصغر علی نیدر لینڈ کے سفیر مسٹرووٹرپلمپ اور فرسٹ سیکریٹری برائے سفیرنیدر لینڈ مسسز ونی وینڈر وال کو سونیئرز پیش کئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes