ٹھٹھہ ، ہلاک ہونیوالے پولیس اہلکار کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ تحت ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین سمیت تین افراد کے خلاف درج 

Published on December 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

ٹھٹھہ( حمید چنڈ) ایک روز قبل پراسرارطور ہلاک ہونیوالے پولیس اہلکار کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ تحت ساکرو ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین سمیت تین افراد کے خلاف درج ، مقتول کے ورثہ کا لاش سمیت قومی شاھراہ پر دہرنہ قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل مکلی پوسٹ آفیس پر تعینات پولیس اہلکار کی گولی لگنے کی وجہ سے پراسرار ہلاکت کے واقعہ کے خلاف مقتول منٹھار جاکھرو کے ورثہ نے مکلی سول اسپتال کے سامنے مین قومی شاھراہ پر اور بائی پاس کے قریب ٹھٹھہ ، کراچی کے مین روڈ کو بند کرکے لاش رکھ کر الگ الگ احتجاجی مظاھرے کرکے دہرنے دیے ہیں اور قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، مقتول کے بھائی الھبچایو جاکھرو اور بابو جاکھرو نے کہا ہے کہ بھائی کی ہلاکت پلاٹ کے تنازع پر ہوئی ہے ؛ جس میں ڈی ایس پی ٹھٹھ صابر خاصخیلی ، ڈاکٹر دلدار خاصخیلی سمیت ٹاون کمیٹی ساکرو کا چیئرمیمن اقبال خاصخیلی ملوث ہے ان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ، ایس ایس پی ٹھٹھہ حسیب افضل بیگ کی یقین دہانی کی بعد احتجاج کو ختم کیا گیا ۔ بعد ازاں مکلی پولیس تھانے میں مقتول کے بھائی الھبچایو جاکھرو کی مدعیت میں ٹاون کمیٹی ساکرو کے چیئرمیمن اقبال خاصخیلی سمیت تین افرادکے خلاف دہشت گردی ایکٹ تحت درج کی گئی ہے ؛ ادہر مقتول پولیس اہلکار کی مکلی پولیس لائین میں جنازہ نماز ادا کی گئی جس میں ایس ایس پی ٹھٹھہ سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے شرکت کی ۔مقتول کو مکلی کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے 
موسم سرما کی سرد ہواوں کے باعث سردی میں اضافہ ،سرکاری دفاتروں سمیت اسکولوں میں طلبات کی غیر حاضری
ٹھٹھہ(حمید چنڈ) موسم سرما کی سرد ہواوں کے باعث سردی میں اضافہ ،سرکاری دفاتروں سمیت اسکولوں میں طلبات کی غیر حاضری،گرم کپڑوں کی فروخت میں اضافہ،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع میں موسم سرما کی دو دن قبل سے شروع ہونے والی سرد ہواوں کے باعث ٹھٹھہ ضلع کے سرکاری دفاتروں سمیت اسکولون میں بھی طلبات کی کمی رہنے لگی، ایجوکیشن ورکس،ہائے وئے،ایجوکیشن،پبلک ہیلتھ سمیت مختلف سرکاری اداروں میں افسران سمیت عملے کی کمی رہنے لگی جس کے باعث عام عوام کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے دوسری جانب اسکولوں میں استاذہ سمیت طلبات میں بھی واضع کمی نظر آنے لگی ہے ،اس سلسلے میں طلبات کے والدین کا کہنا ہے کے سندھ سرکار کو موسم سرما کی چھٹیاں موسم کے حساب سے کرنی چاہئیں جبکے سندھ سرکار مخصوص تاریخوں میں چھٹیان کرنے والی روایت کو برقرار رکھی ہوئی ہے، دوسری جانب سردی میں شدید اضافے کے باعث لوگوں کا گرم کپڑوں کی دوکانوں میں رش بڑنا شروع ہوگیا ہے جسکی وجہ سے گرم کپڑوں کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes