کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک کر دیے جانے کا امکان

Published on June 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments


لاہور (یواین پی) کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سم بلاک کر دیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت ہوئے اجلاس میں صوبے میں کورونا وبا کی صورتحال اور ویکسینیشن مہم کے حوالے سے تفصیلی غور و فکر کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کورونا ویکسین مہم میں تیزی لانے کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئیں۔اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ ویکسین نہ لگوانے افراد کی موبائل سم بند کر دی جائے، جبکہ ویکسین نہ لگانے والوں کا دفاتر، پبلک پارکس، ریسٹورنٹس اور شاپنگ مالز میں داخلہ بند کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے جلد فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس میں کورونا کی صورتحال اور کاروباری پابندیوں میں نرمی پر غور کیا گیا۔این سی اوسی نے ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن مہم 3 حصوں میں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ویکسی نیشن کا عمل سرکاری اورغیرسرکاری ملازمین کیلئے لازمی ہوگا۔ تمام ملازمین 30 جون تک کورونا ویکسی نیشن لازمی کرائیں۔ عام شہریوں کو رضاکارانہ طور پر ویکسین لگائی جائے گی۔ ویکسی نیشن سینٹرز 11 جون سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ کورونا ویکسی نیشن سینٹرز اب اتوار کو بند رہیں گے، 18سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے 11 جون سے واک ان ویکسی نیشن کی سہولت ہوگی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题