پی ایس ایل 6، ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

Published on June 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

ابوظہبی (یواین پی ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان سپر لیگ کے 21 ویں میچ میں سلطانز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز حیدر علی اور کامران اکمل نےسست رفتاری کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا،حیدر علی نے 30 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔کامران اکمل نے ابتدئی جدوجہد کے بعد شاہنواز دھانی کو ایک اوور میں تین چوکے مارے ،دھانی نے بہترین انداز میں کم بیک کرتے ہوئے کامران کو آؤٹ کر کے 71 رنز کی شراکت کا خاتمہ کردیا اور اگلی ہی گیند پر شعیب ملک کو بھی چلتا کردیا۔ سکور 84 تک پہنچا تو حیدر علی بھی پویلین لوٹ گئے، روومین پاول 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ڈیوڈ ملر کا ساتھ دینے شرفین ردرفورڈ آئے اور دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 37 رنز جوڑے لیکن گزشتہ میچ کے ہیرو ڈیوڈ ملر 22 رنز بنانے کے بعد بلیسنگ مزربانی کی وکٹ بن گئے۔شرفین ردرفورڈ نے اختتامی اوورز میں جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور 40 گیندوں پر 4 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنزبنائے ، ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب باؤلر رہے۔پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی تیسرے اور ملتان سلطانز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题