این اے 154 لودھراں کا ’’سلطان‘‘کون کس کے سر سجے کا ’’تاج‘‘ فیصلہ(آج) ہوگا

Published on February 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ (آج) پیر کو ہوگی۔ 4لاکھ31 ہزار ووٹرز10 امیدواروں میں سے بقیہ مدت کیلئے اپنے نمائندے کا انتخاب کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق حلقہ میں کل 338 پولنگ سٹیشن اور1043 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں اس حلقہ میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سید اقبال شاہ ، تحریک انصاف کے امیدوارعلی جہانگیر ترین اور پیپلزپارٹی کے امیدوار مرزا محمد علی بیگ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ نشست سپریم کورٹ کی جانب سے جہانگیرترین کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes