کھوئی رٹہ سے پی پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔محترمہ نور صابر

Published on June 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

کھوئی رٹہ(یو این پی) پی پی آزاد کشمیر کی تحصیل صدر خواتین ونگ کھوئی رٹہ محترمہ نور صابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ مرحوم سابق وزیرحکومت حکومت آزاد کشمیر محمد مطلوب انقلابی کی خدمات پی پی اور حلقہ کھوئی رٹہ کی عوام کے لیے کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پی پی کے امیدوار حلقہ 6 کھوئی رٹہ محمد ولید انقلابی ایڈووکیٹ کو عوام الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گئے ان خیالات کا اظہار تحصیل صدر پی پی خواتین ونگ کھوئی رٹہ محترمہ نور صابر ایڈووکیٹ نے کھوئی رٹہ میں مختلف علاقوں میں خواتین سے الیکشن مہم کے سلسلہ میں ملاقاتیں کی اور پی پی کے امیدوار محمد ولید انقلابی ایڈووکیٹ کی سپورٹ کرنے اور بھرپور طریقہ سے الیکشن مہم چلانے پر زور دیا انھوں نے کہاکہ مرحوم محمد مطلوب انقلابی نے حلقہ کھوئی رٹہ سے برادری آزم کاخاتمہ کر کہ عوام اور برادری آزم کرنے والوں کو آپس میں بھائی چارہ اخوت مساوات کی فضاءنظریات افکار سوچ کی سیاست کی طرف لے کر گئے اور حلقہ 6 کھوئی رٹہ سے برادری آزم آئے روز کے لڑائی جھگڑوں فساد کی سیاست کا خاتمہ کیا اور آج بھی لوگ ان کی وفات کے بعد ان کو یاد کرتے ہیں اور انھوں نے کھوئی رٹہ میں جو تعمیر وترقی کی کھوئی رٹہ کی عوام کے مسائل حل کیے آج ولید انقلابی ایڈووکیٹ کی صورت میں ایک اچھا لیڈر ملا ہے جو اج مرحوم محمد مطلوب انقلابی کے وثرن ونظریات اور مشن کو آگے لے کر جائے گا اور والد مرحوم کی طرح کھوئی رٹہ کی عوام کا میسحا ہوگا حلقہ 6 کھوئی رٹہ سے پی پی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme