بلاول زرداری کو مشورہ ہے سیاست ویڈیو گیم نہیں،شہباز گل

Published on December 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کو مشورہ ہے سیاست ویڈیو گیم نہیں،،چوہدری برادران نے ملاقات کا بیان نہیں دیا،نواز شریف تو سب کو دعوت دیتے ہیں جہاں بات بن جائے ٹھیک وگرنہ نہیں، مریم اورنگزیب نے غلامی کے شوق میں انتہائی اہم دن پریس کانفرنس کی اور کہا کہ عمران خان کے بوٹ کا تسمہ بھی ان کا نہیں ہے،آپ میں سے کسی کا قد عمران خان کے بوٹ سے بھی بلند نہیں،پچھلے چند سالوں سے سموگ نے ماحول خراب کیا،وزیراعظم عمران خان کے آنے سے ماحولیاتی نظام بہتر ہو رہا ہے،درخت لگنے سے آنے والے دنوں میں ماحول صاف ہو گا،دنیا پاکستان کو انوائرمنٹل چمپئن کہہ رہی ہے،او آئی سی کا اجلاس تمام پاکستانیوں کے لیے فخر کی بات ہے،چالیس سال بعد پاکستان کو دوبارہ اعزاز ملا،پوری امت مسلمہ یہاں تشریف لائی،افغانستان ہمارے ساتھ جڑا ہوا بھائی ہے،جس کو ہم کبھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے،وہاں کے حالات کے لیے پاکستان نے سب سے پہلے آواز اٹھائی،جب وہاں مسئلہ شروع ہوا سب پریشان تھے، وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی صورتحال پر ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی،انسانی المیہ پر ہر چیز کو بالائے طاق رکھ کر سوچنا پڑے گا،او آئی سی کا بہت کامیاب اجلاس ہوا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme