ہنجروا ل،مستحق افراد کے لئے 59 ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Published on June 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

 

رائیونڈ(یواین پی)ہنجروا ل میں دکھی انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری کو الیفایڈ ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کی زیر نگرانی مستحق افراد کے لئے 59 ویں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،فری میڈیکل کیمپ ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار منعقد کیا جاتا ہے، اس کیمپ کے دوران مریضوں کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے سکریننگ کی جائے گی، مریضوں کو فری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی، کیمپ دوپہر 4 سے 6 بجے تک رہے گا، ڈاکٹر خدیجہ اسلم بارا خواتین کے مخصوص مسائل کے حوالے سے انہیں مفید مشورے بھی نھی د یئے جائیں گے، جبکہ ڈاکٹر سمیرا آصف بارا فری الڑاساونڈ کے لیے دوپہر 4 سے 6 بجے تک کیمپ میں موجود رہیں گی، ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کا کہنا ہے کہ فری میڈیکل کیمپ ہر ماہ کے دوسرے اور چوتھے اتوار منعقد کیا جاتا ہے جس میں ان لوگوں کا علاج بغیر کسی معاوضے کے کیا جائے گا اور ہر بار اس کیمپ کے دوران سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کو دیکھنے کا شرف حاصل ہوتا ہے، ڈاکٹر ملک محمد آصف بارا کا کہنا ہے ہے کہ فری میڈیکل کیمپ اللہ تعالی کی خوشنودی کے لیئے منعقد کیا جا تاہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes