فاسٹ بائولر محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ

Published on June 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

لاہور (یواین پی ) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے فاسٹ بائولر محمد عامر سے بات کی جس دوران ان کی جانب سے مثبت اشارے دیکھنے کو ملے ہیں ۔6 ماہ کے بعد محمد عامر قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے تیار ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان کا گھر آنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹو کا کھلاڑی کے گھر جانا ماضی میں کبھی ایسا نہیں ہوا، معاملات کلئیر ہوئے تو پاکستان ٹیم کے لئے دستیاب ہوں، کسی بارے میں بات کروں تو لوگوں کو لگتا ہے صفائیاں پیش کر رہا ہے۔ محمد عامر نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان ٹیم میں جگہ بنانے کی ونڈو بن گئی ہے جو غلط چیز ہے، میرے ذاتی فیصلہ کو غلط رنگ دیا گیا۔اس سے قبل ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں انگلینڈ میں میری عامر سے بات ہوئی، جس میں ان پر واضح کیا ہے کہ جو راستہ انھوں نے اختیار کیا وہ ایک سینئر پلیئر کیلئے درست نہیں ہے، وہ اب بھی پاکستانی ٹیم کے لیے ایک اہم کھلاڑی ہیں اور کرکٹ بورڈ ان کے اور کوچز کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کرے گا۔وسیم خان نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں دوبارہ واپسی کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔ یاد رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر ٹیم مینجمنٹ کے رویے کو وجہ قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرہوگئے تھے اور گزشتہ دنوں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ محمد عامر کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes