مجھے اور میری فیملی کی جان کو خطرہ ہے، ہمیں تحفظ دیا جائے: اداکارہ میرا

Published on June 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

لاہور (یواین پی) معروف اداکارہ میرا نے الزام عائد کیا ہے کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے ایم ایم عالم روڈ پر واقع ان کی پراپرٹی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مجھے اور میری فیملی کی جان کو خطرہ ہے، ہمیں تحفظ دیا جائے۔اداکارہ میرا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری فیملی پر حملہ کیا گیا۔ اگر سی سی پی او لاہور وقت پر کارروائی نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان ہوتا۔اداکارہ میرا دوران پریس کانفرنس رو پڑیں۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ولن کو ولن اور ہیرو کو ہیرو بتائے۔ انہوں نے اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید کو ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی درخواست کی۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم روڈ میں ہماری پراپرٹی پر قبضے کی کوشش کی گئی۔ ہم نے اپنی پراپرٹی پرعدالت سے اسٹے لے لیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes