راجہ پرویز اشرف کی اسد قیصر کی جانب سے کی گئی بھرتیوں بارے رپورٹ طلب

Published on April 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے دور میں سابق اسپیکر کی جانب سے کی گئی بھرتیوں کے بارے رپورٹ طلب کرلی۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق سپیکر اسد قیصر کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے بھرتیوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔کس شعبہ میں لوگوں کو بھرتی کیا گیا اور ڈیپوٹیشن پر کون آیا، غیر قانونی طور پر کس کی ترقی ہوئی، تمام تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی انکوائری کے بعد غیر قانونی طریقے سے بھرتی ہونے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog