رمضان بازار میں سستے آٹے اور سستی چینی کے سٹالز کا بھی معائنہ وزن کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی؛زاہد حسین

Published on April 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل کمشنرزاہد حسین نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور عمدہ انتظامات کو ہمہ وقت برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور بازار کے آغاز سے اختتام تک اشیائے کے اعلی معیارکو یقینی بنائیں۔انہوں نے یہ بات ریاض شاہد چوک اسلام نگراورفیضان مدینہ چوک سوساں روڑ کے رمضان بازاروں کے معائنہ کے دوران کہی۔ڈویژنل کمشنر نے رمضان بازار میں سستے آٹے اور سستی چینی کے سٹالز کا بھی معائنہ کیا اور وزن کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ صارفین کو انتظار کی زحمت سے بچائیں۔انہوں نے رمضان بازاروں میں مختلف اشیائے کی کوالٹی اور عام مارکیٹوں سے فرق کاجائزہ لیا اور خریداروں سے ملاقات کرکے پھل و سبزیوں و دیگر اشیاء کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ڈویژنل کمشنر نے وزن کے کنڈوں کابھی مشاہدہ کیا اور ہدایت کی کہ کنڈوں کو بار بار چیک کریں اور کسی صارف کو کم وزن کی شکایت نہیں ہونی چاہئے۔انہوں نے رمضان بازاروں میں سی سی ٹی وی کیمرے فنکشنل اور صفائی ستھرائی کا اعلی معیارہمہ وقت برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع میں 19 رمضان بازار فنکشنل ہیں جہاں صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیاء ضروریہ فراہم کرنے کے لئے انتظامات کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes