مون سون بارشوں کی آمد، کراچی ائیرپورٹ کیلئے الرٹ جاری

Published on June 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

کراچی (یواین پی) مون سون بارشوں کی آمد، کراچی ائیرپورٹ کیلئے الرٹ جاری، سول ایوی ایشن انتظامیہ نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہائی الرٹ جاری کردیا، محکمہ ایئر سائیڈ اور محکمہ فائر کو ہنگامی اقدامات کی ہدایات جاری ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پری مون سون بارشوں کے آغاز میں چند گھنٹے باقی ہے، ایسے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ حکام کیلئے الرٹ جاری کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کراچی میں 3 روز کے دوران بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ کے محکمہ ایئر سائیڈ اور محکمہ فائر کو ہنگامی اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔ سی اے اے نے چھوٹے سائز کے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کے ساتھ اضافی وزن لگانے اور کچھ طیاروں کو ہوا کی شدت سے بچانے کے لیے ہینگر میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔اس کے علاوہ آلات کو بھی موسم کی خرابی کے باعث محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں تین روز تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔اس ضمن میں محکمہ موسمیات کے افسر جواد میمن نے بتایا کہ کراچی میں جمعرات کی دوپہر اور شام سے بادلوں کا سسٹم مضبوط ہوجائے گا اور 18 اور 19 جون کو بارش کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme