لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹر نیشنل کی جانب سے ڈینگی کیخلاف آگاہی مہم

Published on July 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 514)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواوچےئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی ہدایت پر ’’ڈینگی کے خاتمے ‘‘کی مہم پنجاب بھر میں تیزی سے جاری وساری ہے ،اسی سلسلے میں سمندری روڈ روشن والی جھال فیصل آباد کے علاقہ میں لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل کی جانب سے ڈینگی کیخلاف آگاہی مہم اورحفاظتی سپرے کیاگیاکیونکہ اہل علاقہ اورگردنواح کے مکین عرصے سے ڈینگی جیسے خطرناک وائرس سے پریشان تھے ،کیونکہ علاقے میں گندگی ،کیچڑاورگندے پانی کی بہتات کی وجہ سے مچھروں کی تیزی سے افزائش ہوناشروع ہوگئی اورڈینگی جیسے خطرناک وائرس کے شدید خطرات پیداہوگئے ،جس پرعلاقہ مکینوں نے چےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن سے مطالبہ کیا کہ ڈینگی جیسے خطرناک وائرس سے بچاؤ کیلئے ہماری مدد کی جائے ،اہل علاقہ کی پریشانی کودیکھتے ہوئے چےئرمین فاؤنڈیشن نے لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کی ڈینگی ٹیم کوعلاقے میں بھیج کراس خطرناک وائرس کے خاتمے کیلئے ڈینگی سپرے کروایا ۔اہل علاقہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم چےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی کاعلاقے میں ڈینگی سپرے کروانے پر تہہ دل سے مشکور ہیں۔ لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی مجلس شوریٰ نے کہاکہ صدیقی لاثانی سرکارکی زیر سرپرستی فاؤنڈیشن سمیت تمام فلاحی ادارہ جات کامقصد انسانیت کی بے لوث خدمت ہے ۔فاؤنڈیشن کی ڈینگی ٹیم عرصہ دراز سے مختلف شہروں میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے بھرپور مہم جاری رکھے ہوئے ہے،تمام اخراجات فاؤنڈیشن کے کارکنان اپنی مددآپ کے تحت کررہے ہیں ۔لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن کی یہی ’’ڈینگی ٹیم ‘‘جولائی کے وسط تک ‘‘غلام رسو ل نگرسمیت گردونواح کے علاقہ جات میں بھی ’’ڈینگی سپرے ‘‘کی ڈیوٹی سرانجام دے گی اوراہل علاقہ کواس موذی وائرس سے بچانے میں اپنا بھرپور کرداراداکرے گی۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    great efforts by the lasani welfare foundation international for the betterment of humanity.





Free WordPress Themes

Free WordPress Theme