پاکستانی روپیہ ایشیا کی سب سے بدترین کرنسی بن گیا

Published on June 23, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments


کراچی(یواین پی) پاکستانی روپیہ ایشیا کی سب سے بدترین کرنسی بن گیا، کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت کئی ماہ بعد دوبارہ 158 روپے کی سطح عبور کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال کے آغاز کے بعد کئی ماہ تک ملکی کرنسی مارکیٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھانے والا پاکستانی روپیہ اب چند ہی ہفتوں میں بدترین تنزلی کا شکار ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ چند ہفتے قبل پاکستانی روپے کی قدر 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، تاہم اب یہی پاکستانی روپیہ ایشیاء کی بدترین کرنسی بن گیا ہے۔ پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ کئی ماہ بعد پہلی مرتبہ امریکی ڈالر کی قیمت 158 کی سطح کو عبور کر گئی فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ مزید گراوٹ کا شکار ہو گیا جس کے باعث ڈالر ایک بار پھر158روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا۔منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں60پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 157.40روپے سے بڑھ کر158روپے اور قیمت فروخت157.50روپے سے بڑھ کر158.10روپے ہو گئی۔ جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر90پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالرکی قیمت خرید157.50روپے سے بڑھ کر158.30روپے اور قیمت فروخت157.80روپے سے بڑھ کر158.70روپے ہو گئی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题