بے نظیر بھٹو شہید نے ملک کی غریب عوام کے لئے جو اقدامات کئے وہ لائق تحسین ہیں،سردار خالد سلیم بھٹی

Published on June 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

Khlid Saleem
بورے والا (یو این پی) محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی سالگر ہ کے سلسلہ میں پیپلز پارٹی کے مرکزی دفتر میں تقریب کا اہتما م ۔کیک کاٹا گیا ۔تفصیل کے مطا بق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی دفتر میں سابق ایم پی اے سردار خالد سلیم بھٹی نے تقریب کا اہتمام کیا جس میں محترمہ کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کیک کاٹا گیا تقریب میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل صدر پیپلز پارٹی سردار خالد سلیم بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے ملک کی غریب عوام کے لئے جو اقدامات کئے وہ لائق تحسین ہیں انہوں نے ملک و قوم کے حقوق کی خاطر لڑتے لڑتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دے دی بھٹو خاندان کی ملک کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اس موقع پربابا محمد ریاض ،ملک محمد نعیم جاوید ،چوہدری اعجاز احمد ،چوہدری علاؤ الدین ،ملک طالب حسین ،تنویر رسول چھینہ ،شاہد علی چوہان ،ملک معراج خالد اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy