سینیٹ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 20 اضافے کی سفارش

Published on June 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سینیٹ نے فنانس بل2021-22 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں20 اضافے کی سفارش کردی، مزید کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر62 سال کی جائے، سرکاری ملازمین کے علاج معالجے، مختلف الاؤنسز، پراویڈنٹ اور پنشن فنڈز پر ٹیکس واپس لیا جانا چاہیے، صحت وتعلیم کے بجٹ کو دوگنا کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ بے سفارشات پر مبنی فنانس بل2021-22 قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے، جس میں سفارش کی گئی ہے کہ مہنگائی کے پیش نظر اشیائے خوردونوش پر جی ایس ٹی کا استثنیٰ بحال کیا جانا چاہیے، آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت نیا این ایف سی ایوارڈ کا اعلان کیا جائے، صحت کے شعبے پر ود ہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد سے 3 فیصد کیا جائے، صحت وتعلیم کے بجٹ کو دوگنا کیا جائے، سرکاری ملازمین کے علاج معالجے، مختلف الاؤنسز، پراویڈنٹ اور پنشن فنڈز پر ٹیکس واپس لیا جانا چاہیے، سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں20 اضافہ جبکہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر62 سال کی جائے۔اسی طرح فلور ملز کی صنعت سے متعلق تین ٹیکس لاگو نہ کئے جائیں، بلواسطہ ٹیکس میں کمی اور پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے، لوگوں کو گرفتار کرنے کا ایف بی آر کا اختیار ختم کیا جائے اور ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات کی جائیں، پرانی گاڑیوں کے لئے نئے سپیئر پارٹس کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کم کی جائے،18 سے 25 سال کے نوجوانوں کو کاروبار کے لئے ٹیکسوں اور قرضوں میں مزید سہولیات دی جائیں۔جی ایس ٹی 17 فیصد سے کم کر کے 8.5 فیصد کیا جائے، اشیائے خوردنی پر جی ایس ٹی 17 فیصد سے کم کر کے 8.5 فیصد کیا جانا چاہیے،غیر رجسٹرڈ افراد کو اشیا کی فروخت پر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق ترمیم واپس لی جائے۔ سفارشات میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی حکومت کی طرف سے واپڈا کو واجب الادا 25 ارب روپے ادا کرے، وفاقی حکومت سابق فاٹا اور پاٹا کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وافر فنڈز مختص کرے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题