بجلی ٹیرف میں اضافہ کریں گےتو لوگ سڑکوں پر آجائیں گے، شوکت ترین

Published on June 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ بجلی ٹیرف میں اضافہ کریں گےتو لوگ سڑکوں پر آجائیں گے، دو روز قبل آئی ایم ایف سے بات چیت ہوئی، آئی ایم ایف سے کہا سرکلرڈیٹ اور پاورسیکٹر کو ٹھیک کریں گے، بجلی ٹیرف بڑھایا تو لوگ سڑکوں پر آجائیں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل آئی ایم ایف سے بات چیت ہوئی، آئی ایم ایف سے کہا سرکلرڈیٹ اور پاورسیکٹر کو ٹھیک کریں گے، بجلی ٹیرف بڑھایا تو لوگ سڑکوں پر آجائیں گے۔انہوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق بتایا کہ ابھی تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہے، ایک ہفتے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہو جائےگا۔ مزید برآں انہوں نے بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاور سیکٹر میں صلاحیتی ادائیگی کا مسئلہ ہے اس کی وجہ سے 900 ارب روپے ہم اس مد میں ادا کررہے ہیں جو ہم استعمال بھی نہیں کرتے تاہم ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے آئی ایم ایف کو کہہ دیا ہے کہ غریب عوام پر ہم بوجھ نہیں ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس نقصان کو کم کرنے کیلئے ان پاور پلانٹس کی انتظامیہ تبدیل کردی ہے، اسے کنٹریکٹ پر دینے کی کوشش کریں گے تاکہ نقصانات کم ہوں، یہ بہت بڑا چیلنج ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ 2018-2019 کے درمیان نمو کم ہوکر 2 فیصد تک آگئی تھی تاہم عمران خان صاحب نے سخت فیصلے کیے جس میں سے ایک تعمیرات کے شعبے کو بڑھاوا دینا ہے، یہ بہت بڑا قدم تھا، اس میں قوانین کو درست کرنے کی ضرورت تھی، مارک اپ کی شرح کم کرنی تھی اور آئی ایم ایف سے مراعات حاصل کرنی تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme