ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصف خان نے سول جج محمد کاشف پاشا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

Published on February 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصف خان نے سول جج محمد کاشف پاشا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اوراندرون جیل ہسپتال،نوعمر وارڈ،خواتین وارڈ،کچن اسیران اور دیگربیرکس وسیلز کا معائنہ کیا اورجیل انتظامیہ کی طرف سے انتظامی وحفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اسیران سے مسائل بھی دریافت کئے اور معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 7۔اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل اصغر علی چوہدری نے جیل کے جملہ انتظامات پر بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes