رسول اللہﷺ کے دور میں صحابیات کا معمول

Published on June 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 451)      1 Comment

تحریر۔۔۔آمنہ بتول بنتِ حیدر علی
گھر میں کھانا بنانے والی خواتین کے لئےآج گھروں میں کھانا بنانے والی خواتین سے مخاطب ہوں کہ آپ بہنیں جو کھانا بناتی ہیں وہ آپ کے گھر والوں کے جِسموں میں جاتا ہے اور یہی انکے جسموں کی غذا بنتا ہے۔ اور آپ کے بناۓ ہوۓ کھانے کے گھر کے لوگوں پر بے حد منفی یا مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اب یہ آپ کے کھانا بنانے والے طریقے پر منحصر کرتا ہے۔اگر آپ کھانا بناتے وقت اپنی مکمل صفائی کا خیال نہ رکھیں، غفلت کے ساتھ کھانا بنایئں، کھانا بناتے ہوۓ سر پر دوپٹہ موجود نہیں ہے، کھانا بناتے ہوۓ اِدھر اُدھر کی فُضول گفتگو ہورہی ہے یا کسی کی چُغلی، غیبت کر رہی ہیں، شوہر کے ساتھ جھگڑا کر رہی ہیں یا بچوں کو ڈانٹ رہی ہیں یا کسی بھی بات پر منفی رویہ اختیار کیۓ ہوئ ہیں تو واللہ یقین جانیں اس دوران آپ کے ہاتھوں سے بننے والے کھانے کی تمام برکتیں پہلے ہی اُڑ جایئں گی، جو کھانا جسموں میں جا کر نُور پیدا کرتا ہے اب وہی کھانا گھر والوں کے جِسموں میں جا کر ظُلمت پیدا کرے گا اور انہیں مذید بُرایئوں پر اُکساۓ گا۔لہذا کھانا بنانے والی خواتین کو چاہیۓ کہ اول پہلے وُضو کرلے، سر پر دوپٹہ رکھلے اور ذکر و فِکر کے ساتھ کھانا بناۓ، مطلب کہ کھانا بناتے ہوۓ اپنی زبان کو فضولیات کی بجاۓ اللہ کے ذکر سے تَر رکھے تاکہ اس کھانے سے مردوں سمیت تمام گھر والوں کے دلوں پر نیکیوں کے اثرات مرتب ہوں گے اور کئ برایئاں سے دور ہوتے چلے جایئں گے۔رسول اللہﷺ کے دور میں صحابیات کا بھی یہی معمول ہوا کرتا تھا کہ جب وہ کھانا بنانے جاتیں پہلے وضو کرتی پھر آگے قدم بڑھاتی، اور کھانا بناتے ہوۓ اپنی زبانوں کو اللہ کے ذکر میں مشغول رکھتیں۔ بڑے بڑے اولیاء کرام کی بیویوں کا بھی یہی طریقہ ہوا کرتا تھا کہ کھانا بناتے ہوۓ نا صرف ہاتھ چلتے تھے بلکہ زبان اور دل بھی اللہ کے ذکر میں مشغول رہتے تھے۔ عورت کے ان اعمال سے کھانے میں برکت پیدا ہوتی ہے، کھانے میں نُور آجاتا ہے اور میں مکمل یقین کے ساتھ آپکو کہتا ہوں کہ بچوں کو آپ باوضو کھانا کھلایئں تو بچوں کے اندر آپ کی اطاعت و فرماں برداری کا جوش و جذبہ پیدا ہوگا۔ یہی کھانا آپ باوضو شوہر کو کھلایئں تو رب تعالی کے ذکر کی برکت سے شوہر کے دل میں آپ کے لیۓ پیار و محبت میں اضافہ ہوگا۔

Readers Comments (1)
  1. Bilal says:

    Very informative





Weboy

WordPress Themes