این اے 149 ،ضمنی الیکشن 36امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

Published on September 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,001)      No Comments
66
اسلام آباد ۔۔۔ملتان کے حلقہ این اے 149میں 16اکتوبرکوہونیوالے ضمنی انتخابات میں مخدوم جاویدہاشمی ،ملک عامرڈوگر،ڈاکٹرجاویدصدیقی ،ڈاکٹرخالدخاکوانی،ملک لیاقت ڈوگر،اعجاز حسین جنجوعہ اوررانافرازنون سمیت 36امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکش میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات جمع کرانے کی گزشتہ روز آخری تاریخ تھی جس میں دیگرامیدواروں محمد حسین قریشی ،غلام معین الدین قریشی ،محمد طارق زمان ،رانا سلیم احمد، طفیل اسحق،فروفیسرلطیف انصرلجپال،طارق نعیم اللہ ،شاہد محمود،ملک عون عباس، محمدانورخان،شیخ محمدطاہررشید،محمدشکیل بٹ،فیاض خان،محمدفاخررشید،اعجازاحمدالطاف حسین رحمانی، تحریم بابر،بوٹاسرفراز،راشدجمال ،محمدندیم قریشی ،ثروت محمود،محمد عثمان بھٹی ،آصف انور، محمد صدیق انصاری ،محمدجاوید،محمد رفیق احمد خان ،چوہدری محمدعبداللہ ،نذیرنوازخان ،راؤ انیس الرحمن اورمحمد یوسف نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن کی سکرونٹی کامرحلہ آج بروزبدھ اور کل جمعرات کومکمل کرلیاجائے گا۔امیدواراپنے کاغذات 30ستمبرتک واپس لے سکیں گے جبکہ حتمی فہرست یکم اکتوبرکوآویزاں کی جائے گی۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题