شبانہ اعظمی بھی سجل علی کی خوبصورتی سے متاثر

Published on June 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کو بھی سجل علی کی خوبصورتی نے متاثر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سجل علی کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو خوبصورت ہونے کے ساتھ باصلاحیت بھی ہیں۔سجل علی نے اپنی اداکاری اور خوبصورتی سے پاکستانی اور بھارتی عوام کو تو دیوانہ بنایا ہوا ہے تاہم بالی ووڈ اداکار بھی ان کی خوبصورتی سے بے حد متاثر ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ، جس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا وہیں ان کی خوبصورتی کو سراہنے والوں میں بھارت کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی شامل تھیں۔شبانہ اعظمی نے سجل علی کی تصویر پر تبصرہ کیا ’’حسینہ‘‘ اور ان کی خوبصورتی کی تعریف کی۔واضح رہے کہ سجل علی بھارت کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلم ’’موم‘‘ میں کام کر چکی ہیں اوراس میں ان کی اداکاری کو بھارت میں بے حد پزیرائی ملی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes