پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن 11 دسمبر کو منایا جائے گا

Published on December 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن 11 دسمبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کے منانے کا بنیادی مقصد پہاڑوں کی اہمیت اور ان کے لوگوں کے طرز زندگی کو اجاگر کرنا ہے۔ رواں سال اس دن کا موضوع ”پہاڑی ماحولیاتی نظام کی بحالی“ منتخب کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2002 میں 11 دسمبر کو ”انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے“ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔پہاڑ اپنی جمالیات سے ہٹ کر ہمارے سیارے کی فلاح و بہبود میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں جو عالمی ماحولیاتی نظام، آب و ہوا اور کمیونٹیز کو متاثر کرتے ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری اور نجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题