جاپان میں‌ کورونا ویکسین کیلئے دوبارہ وہی سرنج استعمال ہونے کا انکشاف

Published on June 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

جاپان (یواین پی)جاپان میں کورونا ویکسینیشن کے لئے سرنجوں کے دوبارہ استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کی وزارتِ صحت نے بھی تصدیق کی ہے۔جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت نے ویکسینیشن کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک 140 اغلاط کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔وزارتِ صحت نے تصدیق کی کہ ویکسینیشن کے دوران استعمال شدہ سرنجوں کو ہی استعمال کیا جارہا ہے، علاوہ ازیں 16 جون تک لگائے گئے 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ویکسین ٹیکوں میں 139 غلطیاں ہوئیں ہیں۔وزارت صحت نے بتایا کہ ان میں وہ غلطیاں بھی شامل ہیں جن میں استعمال شدہ سرنجوں سے انجکشن لگائے گئے یا ویکسین لگوانے والے کو ایسی ویکسین دی گئی جس کے استعمال کی میعاد ختم ہو چکی تھی۔انہوں نے بتایا کہ 23 شکایات ایسی بھی سامنے آئیں جن میں خون کا انفیکشن ہونے کا خطرہ تھا جبکہ 70 شکایات ایسی ہیں جن سے صحت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题