ڈی پی او اوکاڑہ کے احکامات کی روشنی میں عید سے قبل بازاروں میں پولیس ڈیوٹی لگا دی گی

Published on May 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 426)      No Comments

اوکاڑہ( یو این پی)عید سے قبل بڑھتی ہوئی واردتوں اور سٹریٹ کرائم کو روکنے کے پیش نظر ڈی پی اواوکاڑہ فیصل شہزاد کی ہدایات کے مطابق سٹی ایریا اوکاڑہ کے بازاروں میں خصوصی پولیس پیدل و موٹر سائیکل گشت لگائی گئی ہے چونکہ عید کی آمد ہے ہر مرد و زن بازاروں میں شاپنگ کی غرض سے جاتا ہے اور پرس سنیچر اور جیب تراش بھی انہی دنوں ایکٹیو ہو جاتے ہیںجہاں ایک طرف اوکاڑہ پولیس کرونا وباء کے پیش نظر ایس او پیزپر عملدرآمد کروا رہی ہے وہیں پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے بازاروں شیشل پولیس تعنات کی گئی ہے عید سے قبل بازاروں میں سیشل پولیس ڈیوٹی لگائی گئی ہے گول چوک ،کچہری بازار، صدر بازار،حق بازار،اور ریل بازار میں 100 سے زائد جوان عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے چاک چوبند موجود ہونگے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes