سندھ بھر میں نویں دسویں کے امتحانات ذاتی خواہشات کے مطابق لئے جانے لگے

Published on June 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments

حیدرآباد (جنید علی گوندل) وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق رواں سال بغیر امتحانات پروموشن نہ دینے کے فیصلے کے بعد صوبوں نے اپنی اپنی امتحانی پالیسی واضح کی ہیں ، سندھ بھر میں کئی ساری اہم میٹنگز کے بعد بھی پانچوں تعلیمی بورڈز ایک نہ ہوسکے ، چار بورڈز نے نویں دسویں جماعت کے امتحانات کا اعلان کردیا، کراچی ، میرپور ، سکھر اور لاڑکانہ بورڈز کی پالیسی واضح ، حیدرآباد تعلیمی بورڈ صرف دسویں جماعت کے امتحانات لے گا ، باقی تمام بورڈ نویں دسویں کے ساتھ امتحانات لے رہے ہیں ، طلبہ و طلبات میں اس مسئلے کو لے کر شدید تشویش ہے کہ جب دیگر بورڈز امتحانات لے ہیں تو حیدرآباد بورڈ کو ساتھ امتحان لینے میں کیا مسئلہ ہے ، نویں جماعت کا امتحان دیر سے ہوا تو اس سے دسویں جماعت کا نیا سیشن دیر سے شروع ہوگا ، اور نئی دسویں جماعت میں اس سال 7 مضامین پڑھائیں جائیگے ، جس کے باعث شدید تعلیمی بحران اور بچوں میں تعلیم حاصل کرنے نہایت مشکل ہوگا، کورونا ابھی جاری ہے ختم نہیں ہوا، بہتر یہ ہے کہ حیدرآباد تعلیمی بورڈ اپنی موجودہ پالیسی درست کرے اور دیگر بورڈز کی طرح اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme