نئی دہلی(یواین پی) بھارت میں تعینات ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کا سلسلہ بند کرے۔ کلبھوشن یادیو کا پاکستان میں پکڑا جانا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ کلبھوشن یادیو نیٹ ورک کے کئی کارندے گرفتار کر لئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کو بھارت کے ساتھ مذاکرات کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ چاہتے ہیں مذاکرات غیر مشروط اور برابری کی سطح پر ہوں انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان میں جو دہشتگردی پھیلا رہا ہے اسے بند کرے را کے افسر کلبھوشن یادیو کا پاکستان سے پکڑے جانا ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔ کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک کے کئی اور کارندے بھی گرفتار کئے چکے ہیں۔