اوکاڑہ،نکاسی آب کا مناسب بندوبست نہ ہونے پر اہلیان علاقہ سراپا احتجاج

Published on June 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی ) شیر ربانی ٹاون،غازی آباد، صمد پورہ اور آس پاس کی کالونیوں کے مکین کھڑے سیوریج کے گندے پانی اور کھلے مین ہولز کی وجہ سے بلدیہ کے خلاف سراپا احتجاج سینکڑوں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے دیپالپور چوک کو بلاک کردیا۔بلدیہ کے خلاف شدید نعرے بازی۔ احتجاج کی وجہ سے چاروں اطراف کے روڈز بلاک ہو گئے جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلدیہ کے افسران خود اے سی دفتروں میں بیٹھے ہیں جبکہ انکی نا اہلی کی وجہ سے ہمارے گھروں اور محلوں میں سیوریج کاگندا پانی دوڑ رہا ہے۔ گندے پانی کی وجہ سے ہمارے بچے نا سکول جا سکتے ہیں نا ہم مساجد میں نماز کے لئے جا سکتے ہیں۔ جگہ جگہ کھلے مین ہولز حادثات کا باعث بن رہے ہیں ہم اپنے جنازے تک گندے پانی سے گزارنے پر مجبور ہیں۔بارہا بار شکایات کیں مگر بلدیہ افسران کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔احتجاجی مظاہرین کا کمشنر ساہیوال۔وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题