حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے عبدالستارایدھی کی عظیم خدمات سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا یاجاسکا؛ لاثانی سرکار

Published on July 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      1 Comment

6
فیصل آباد (یو این پی)حکومتیں اپنی نااہلی کی وجہ سے عبدالستارایدھی کی عظیم خدمات سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکیں،فلاح انسانیت میں مصرو ف عمل ادارے حکومتی سرپرستی سے محروم رہے ،جس سے ملک وقوم کو شدید نقصان پہنچایا گیا،آپ کی خدمات کوحکومتی سرپرستی نہ ملنا نہایت افسوس ناک ہے ۔ان خیالات کااظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے لاثانی سیکرٹریٹ پر میڈیا کے نمائندوں اورمجلس شوریٰ کے مرکزی اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم آپ کی گرانقدرفلاحی خدمات کوبھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔حکومتوں کوآپ کی خدمات سے جس طرح استفادہ کرنا چاہیے تھانہیں کرسکیں،اگر آپ کے مشن کوحکومتی سرپرستی مل جاتی تو انتہائی کم بجٹ میں فلاح انسانیت کے بڑے بڑے مقاصد حاصل کئے جاسکتے تھے ،پاکستان میں اب بھی بہت سے ایسے فلاحی ادارے موجود ہیں جوحکومتی سرپرستی کے بغیر فلاح انسانیت کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ،ان اداروں میں لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل بھی ایسا ہی ایک فلاحی ادارہ ہے جس کا نیٹ ورک پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بلاامتیاز مذاہب ومسالک شاندار فلاحی خدمات دے رہاہے۔صدیقی لاثانی سرکارنے مزید کہاکہ اس وقت پاکستان کومحب وطن حکمران کی ضرورت ہے ،لاکھوں لوگوں کی نظریں جنرل صاحب کی طرف لگی ہیں کہ آپ نیشنل ایکشن پلان کوجلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں ،نیب کومستحکم کیاجائے اورکرپٹ مافیااوران کے سہولت کاروں کوفی الفور ان کے انجام تک پہنچایا جائے۔ہم انسانیت کے مسیحا عبدالستارایدھی صاحب کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں اوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطافرمائے ۔آمین۔

Readers Comments (1)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme