پاکستان میں شہریوں کی اوسط عمر میں اضافہ

Published on May 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 808)      No Comments

اسلام آباد (یوا ین پی)پاکستان میں شہریوں کی اوسط عمر میں اضافہ ہواہے۔اس حوالے سے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مردوں کی اوسط عمر 2017میں 65.8 سال ریکارڈ کی گئی جبکہ 2015اور2016میں پاکستانی مردوں کی اوسط عمر بالترتیب 65.2اور 65.5سال ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح خواتین کی اوسط عمر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔2015میں خواتین کی اوسط عمر 67.3سال تھی،2016میں خواتین کی اوسط عمر 67.7 سال ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں سال یہ شرح 68.2سال رہی ہے۔یوا ین پی کے مطابق حکومت کی جانب سے صحت عامہ کے شعبے میں سہولیات کی فراہمی کے بعد اوسط عمر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy