ڈینگی کے انسداد کے لئے ہمیں کاوشیں جاری رکھنا ہیں ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی

Published on June 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

سرکاری ادارے گلی ،محلوں ،سڑکات ،پارکوں کی صفائی ستھرائی پر توجہ دیں اور کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں
اوکاڑہ (یواین پی ) ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ ڈینگی کے انسداد کے لئے ہمیں کاوشیں جاری رکھنا ہیں اور موجودہ موسم میں احتیاط کی مزید ضرورت ہے سرکاری ادارے گلی ،محلوں ،سڑکات ،پارکوں کی صفائی ستھرائی پر توجہ دیں اور کہیں پانی کھڑا نہ ہونے دیں عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھروں کو خشک رکھیں کہیں پانی نہ کھڑا ہونے دیں تاکہ ڈینگی لارواہ کو پروان چڑھنے کا موقع نہ ملے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ضلعی محکموں کے سر براہان سمیت ممبران کمیٹی بھی موجود تھے ۔ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے ضلع میں ویکٹر سر ویلینس اور ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سع متعلق بر یفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ویکٹر سر ویلینس کی ذمہ داریوں کے لئے متعین ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کر رہی ہیںڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے محکمہ بلڈنگ ،پبلک ہیلتھ اور بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے زیر انتظام عمارتوں میں صفائی ستھرائی ،سیو ریج لائنوں کی مرمت اور واٹر سپلائی کے انتظامات کو بہترین حالت میں رکھیں نل اور واٹر سپلائی پائپوں کی لیکیج کسی جگہ سے نہیں ہونی چاہیے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes