تمام سرکاری محکموں کے سٹاف کی سو فیصد انسداد کرونا ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر صباءاصغر علی

Published on July 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی ) ڈپٹی کمشنر صباءاصغر علی نے کہا ہے کہ ضلع میں تمام سرکاری محکموں کے سربراہان اپنے دفاتر کے سٹاف کی سو فیصد انسداد کرونا ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں سرکاری افسران و ملازمین کے خاندانوں میں جو افراد18سال سے زائد عمر کے ہیں ان کی ویکسی نیشن کروا کر سرٹیفکیٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کروائیں ویکسی نیشن سو فیصد محفوظ اور اس کو لگانے کے لئے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق ضلع کی تینوں تحصیلوں میں انتظامات کئے گئے ہیں ضلع میں کام کرنے والے تمام سرکاری محکمے اپنے سٹاف کو سو فیصد ویکسی نیشن کروانے کے پابند ہیں اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی ،غفلت اور سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع میں سرکاری ملازمین کو ا ن کے خاندانوں میں انسداد کرونا ویکسی نیشن لگائے جانے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلا س میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر صباءاصغر علی نے کہا کہ سرکاری دفاتر حکومتی مشینری کا اہم ترین حصہ ہیں سرکاری افسران و ملازمین اپنے فیملی ممبران میں سے 18سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کروائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog