پنجاب کے داخلی اورخارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کرنے کا فیصلہ ،دہشت گرد اوران کے سہولت کا دھرتی کا بوجھ ،ان کے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہے:شہبازشریف

Published on April 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 316)      No Comments

لاہور(  یوا ین پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ  عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں،دہشت گرد اوران کے سہولت کار دھرتی کا بوجھ ہیں ، دہشت گردیکے ناسورکے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہوچکی ، پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے ادارے امن وعامہ یقینی بنانےکیلئے جانفشانی اورمستعدی سے فرائض سرانجام دیں۔ یوا ین پی کے مطابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف  کی زیرصدارت  صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں پنجاب کے داخلی اورخارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں ، پولیس اورقانون نافذ کرنیوالےادارے امن وعامہ یقینی بنانے کیلئے جانفشانی اورمستعدی سے فرائض سرانجام دیں ، مساجد،امام بارگاہوں،گرجاگھروں اوردیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی پر بھر پور توجہ دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات ہنگامی اقدامات کے متقاضی ہیں ، اس لئے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے سب کو ملکر فعال اورمتحرک انداز میں ذمہ داری نبھانا ہوگی۔حساس تنصیبات اورعمارتوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ وضع کردہ سکیورٹی پلان کی مکمل مانیٹرنگ جاری رکھی جائے اورکومبنگ اورسرچ آپریشن مزید تیز کیے جائیں ۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات کا باقاعدگی سے آڈٹ جاری رکھا جائے اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔کابینہ کمیٹی برائے امن و امان سیکیورٹی انتظامات کا باقاعدگی سے جائزہ لے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ نفرت انگیز موادکی اشاعت و تقسیم کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اورلاؤڈ سپیکر پرپابندی کے قانون پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اوران کے سہولت کار دھرتی کا بوجھ ہیں ، دہشت گردی کے ناسورکے خاتمے کیلئے پوری قوم متحد ہوچکی ہے ۔انشاء اللہ اتحاد کی قوت سے ملک کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر کے اسے امن کا گہوارا بنائیں گے۔کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کی جانب سے پاراچنار میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اورشہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیاگیا،زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی گئی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ خان،ایوب گادھی،مشیر رانا مقبول احمد ،چیف سیکرٹری،قانون نافذ کرنے والے سول اداروں کے اعلی حکام اورمتعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes