عمرے کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی

Published on July 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments


ریاض: (یواین پی) سعودی عرب کی حکومت نے عمرے کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی۔ پابندی کا مقصد رواں سال کورونا ایس او پیز کے ساتھ حج کی ادائیگی کو ممکن بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے حج سیزن کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں ، ڈائریکٹرامورصحت نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں 13 ہسپتال مخصوص کیے جائیں گے اور حجاج کے رہائشی خیموں میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔ تمام حجاج کوکھانا ان کے کمروں میں ہی پہنچایا جائے گا۔کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کے منظرعام پر آنے کے بعد سعودی حکومت نے اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔یاد رہے سعودی عرب نے کورونا کی صورتحال کے پیش ںظر رواں سال بھی حج محدود رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے بیرون ملک زائرین کو حج کی اجازت نہیں دی۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ رواں سال مجموعی طور پر 60 ہزار سعودی عرب کے شہریوں اور رہائش پذیر افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی، لوگوں کی حفاظت اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس وقت کچھ احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy