عید الاضحیٰ کے موقع پر کل 9 ایام کی تعطیلات ملنے کا امکان

Published on July 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 199)      No Comments

لاہور (یواین پی) اس مرتبہ عید پر طویل تعطیلات کے مزے اڑائیں، ملازمت پیشہ افراد کو ایک ہفتے سے زائد، کل 9 ایام کی تعطیلات ملنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق اس مرتبہ عید الاضحی پر ملازمین 9 تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ملازمت پیشہ افراد خاص کر سرکاری ملازمین 17 جولائی بروز ہفتہ کو اپنے آبائی علاقوں میں جانب روانہ ہو جائیں گے۔یوں 17 جولائی بروز ہفتہ کو ہفتہ وار تعطیل سے تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا، 18 جولائی کو اتوار کی چھٹی جبکہ 20 جولائی کو حج کی چھٹی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد 21، 22 اور 23 جولائی کو عید کی چھٹیاں جبکہ 24 اور 25 جولائی کو ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ہونگی اس طرح شہریوں کو 17 جولائی سے 25 جولائی تک عید کی 9 تعطیلات مل جائیں گی۔دوسری جانب پاکستان میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے بھی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے 10 جولائی کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوگا۔ چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے 10 جولائی کو بیٹھے گی۔ جبکہ چاند کی رویت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے مطابق 10 جولائی کو چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم ذی الحج 11 جولائی اور عید الاضحی 20 جولائی کو ہوسکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog