واہ کینٹ ٹیکسلا کے سینئیر صحافیوں کے اعزاز میں افطار و ڈنر کی تقریب

Published on July 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

pic sahafi taxila
ٹیکسلا ( یو این پی )واہ کینٹ ٹیکسلا کے سینئیر صحافیوں کے اعزاز میں افطار و ڈنر کی تقریب،مخصوص مافیا کی جانب سے صحافیوں کی کردار کشی کی پزور مذمت،یلو جرنلزم کے خاتمہ کے لئے مشترکہ لائح عمل طے کرنے کا اعلان،صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات ہیں،ظلم اور نا انصافیوں کے خلاف قلم کا جہاد جاری رکھیں گے،صحافیوں کی عزت و تکریم سب پر لازم ہیں ،زرد صحافت کو فروغ دینے والوں نے میڈیا کے وقار کو مجروع کیا،صحافیوں کے اندر نفاق پیدا کرنے والی تمام سازشوں کو بے نقاب کر کے مقامی سطح پر صحافیوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کریں گے ،واہ کینٹ ، ٹیکسلا کے ورکنگ جرنلسٹس یہاں کا اصل حسن ہیں جنہوں نے نامساعد حالات کے باوجود قلم کی حرمت کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا،ہر سازش کا منہ توڑ جاوب دیں گے، صدر پریس کلب واہ کینٹ ٹیکسلا سید مشتاق حسین نقوی، صدر واہ کینٹ ٹیکسلا یونین آف جرنلسٹس سید رضوان حیدر کا تقریب سے خطاب،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز واہ کینٹ ٹیکسلا کے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں افطار و ڈنر کی تقریب ملک طاہر آف ٹیکسلا کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی ،تقریب میں صدر واہ کینٹ ٹیکسلا سید مشتاق حسین نقوی، صدر واہ کینٹ ٹیکسلا یونین آف جرنلسٹس سید رضوان حیدر ، ملک جاوید اختر ، چوہدری امجد حسین،امجد اقبال یوسف زئی ، ملک عثمان عزیز ، ڈاکٹر سید صابر علی ،سید محسن علی نقوی ،عتیق الرحمان ،ملک محمد عامر ثاقب،حافظ وسیم چوہدری،راجہ برتگین خلجی ، زین العابدین ،ملک عثمان و دیگر شریک تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب واہ کینٹ ، ٹیکسلا سید مشتاق نقوی نے کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ میں کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیں کریں گے،صحافی برادری اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے اور ایک دوسرے کی عزت اور تکریم کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ،انکا کہنا تھا کہ جب بھی صحافیوں پر کڑا وقت آیا ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا یااور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے ہماری ترجیحات صحافیوں کے حقوق کا تحفظ ہے ،جسے بحر صورت نبھائیں گے،صدر واہ کینٹ ٹیکسلا یونین آف جرنلسٹس سید رضوان حیدر کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت صحافیوں میں نفاق پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے جسے ہم اپنے اتحاد اور اتفاق سے ناکام بنائیں گے،انکا کہنا تھا کہ ایسے صحافیوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے جو صحافت کے مقدس پیشے کو بدنام کر کے اپنے ذاتی مقاصد حاصل کر رہے ہیں،ہم مشترکہ لائح عمل تیار کر کے ایسے عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے جدوجہد کریں گے جوذاتی نمود نمائش کی خاطر صحافتی اقتدار کا جنازہ نکال رہے ہیں،انھوں نے ایک مخصوص ٹولہ کی جانب سے صحافیوں کی کردار کشی کی پر زور الفاظ میں مذمت کی اور اسے زردصحافت سے تعبیر کیا،انکا کہنا تھا کہ عید کے فوری بعد واہ کینٹ ٹیکسلا کے ورکنگ جرنلسٹس کے اجلاس میں آئندہ کا لائح عمل تیار کر کے عملی جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا،انھوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں ، معاشرتی برائیوں کو اجاگر کر کے وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں ، صحافیوں کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں ،افطار و ڈنر کی تقریب میں دیگر صحافیوں نے بھی اس ضمن میں اپنی ماہرانہ تجاویز دیں ،جبکہ تمام امور پر سحر حاصل بحث کی گئی ،صحافیوں کے مشترکہ اعلانیہ پر ٹیکسلا کے سینئیر صحافی ملک عثمان عزیز کا کہنا تھا کہ واہ کینٹ ٹیکسلا کے سینئیر صحافیوں کا اہم مسلہ پر مل بیٹھنا خوش آئند امر ہے،صحافیوں کے اتحاد سے دوررس نتائج برآمد ہونگے ،ادہر واہ کینٹ ٹیکسلا کے دیگر سحافیوں ملک عبدالجبار، شاہدین خان، ملک اشتیاق، نعمان احمد،حکیم محمد یوسف،میر عاصم ،ڈاکٹر رمضان عبداللہ ،عبدالحنان راجہ،عدنان ملک،کے علاوہ تحصیل حسن ابدال پریس کلب، ترنول پریس کلب نے بھی اسے خوش آئند امر قرار دیتے ہوئے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme