عوام ماسک پہنیں، چوتھی لہر کا خطرہ ہے،وزیر اعظم

Published on July 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

اسلام آبا د(یواین پی) وزیر اعظم عمران خان نے خبر دار کیا ہے کہ وائرس کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے، عوام ماسک پہنیں،جب تک تمام عوام کو ویکسین نہیں لگ جاتی، وائرس کی لہر آتی رہے گی، اگر وائرس کی چوتھی لہر آ گئی اور کیسز تیزی سے اوپر جانے لگے تو پھر ہمیں لاک ڈاؤن کرنے پڑیں گے۔جمعرات کو ملک میں کورونا کی صوررتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ وائرس کی بھارتی قسم بنی ہوئی ہے، یہ وہ وائرس ہے جو بھارت سے مختلف شکل اختیار کر کے دنیا بھر میں پھیل رہاہے، اس وقت بنگلہ دیش میں اس وائرس کی وجہ سے بہت برے حالات ہیں جبکہ ہندوستان میں ہم سب کو معلوم ہے کہ اس نے کتنی تباہی مچائی ہے۔انہوںنے کہاکہ وائرس کی یہ طرز اب افغانستان پہنچ گئی ہے،افغانستان کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ہو گئی ہے اورایک موقع پر ہندوستان کو بھی یہی صورتحال درپیش تھی۔انہوں نے کہا کہ اب یہ وبا انڈونیشیا پہنچ گئی ہے اور وہاں بھی صورتحال خراب ہے اور آکسیجن کی کمی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے جبکہ روزانہ بڑی تعداد میں لوگ اس وائرس سے مررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme