سید انور علی شاہ کرکٹ کلب اور راجپوت کرکٹ کلب میلسی کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

Published on March 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

بوریوالا(یواین پی) سیرین ان نیشنل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسر ے اور چوتھے کوارٹر فائنل سید انور علی شاہ کرکٹ کلب اور راجپوت کرکٹ کلب میلسی کی ٹیمیں کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گئیں پہلے کوارٹر فائنل میں سید انور علی شاہ کرکٹ کلب نے بورے والہ کرکٹ کلب کے خلاف میچ میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی بورے والہ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 220 رنزبنائے سید انور علی شاہ کرکٹ کلب نے مطلوبہ سکور18 ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر سکور پورا کرکے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا سید انور علی شاہ کرکٹ کلب کی طرف سے تیمور ڈوگر نے 86 رنز بنائے بورے والہ کرکٹ کلب کے محمد عرفان کی سینچری سکور بھی ان کی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ سید انور علی شاہ کرکٹ کلب کی طرف سے دراز قد قومی کرکٹر محمد عرفان نے بھی میچ میں شرکت کی ٹورنامنٹ کا چوتھا کوارٹر فائنل میچ راجپوت کرکٹ کلب میلسی اور کشمیر کلب ساہیوال کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس کو راجپوت کرکٹ کلب میلسی کی ٹیم جیت کر سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگئی ان میچوں کو ایمپائرز استاد سلیم ارشد بھٹی اور ندیم ناصر نے سپروائزر کیا اس موقع پر برگیڈیئر ریٹائرڈ عامر ہاشمی،ڈاکٹر زاہد صدیق،ڈاکٹر شاہد صدیق،سابق سیکرٹری ڈی سی اے وہاڑی،میاں حفیظ الرحمن،سابق صدر ڈی سی اے وہاڑی،قدیر احمد سلیمی،سجاد حسین شاہ بخاری،باسط علی گوشی شاہ،منور خواجہ، عتید احمد بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme