پنجاب اسمبلی کا اجلاس ”آج“دوپہر دو بجے شروع ہوگا

Published on July 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

لاہور(یواین پی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج (جمعہ) دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کیلئے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کو پارلیمانی سال مکمل کرنے کیلئے مسلسل کئی روز تک اجلاس کی کاررائی چلانا پڑے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو تاحال کمرہ الاٹ نہیں کیا گیا جبکہ ایک رکن والی جماعت اور حکومتی اتحادی راہ حق پار ٹی کے مولانا اعظم معاویہ اور پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کو کمرہ الاٹ کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme