معلوما ت تک رسائی عالمی دن کے موقع پر سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام واک

Published on September 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 526)      No Comments

Photo (1)
جھنگ(یواین پی)معلوما ت تک رسائی عالمی دن کے موقع پر سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام کچہری چوک سے پریس کلب جھنگ سے واک کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداران سمیت طلباء اور صحافیو ں نے شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی ڈی آئی کے سینئر ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر فیصل منظور نے معلومات تک رسائی کے قانون2013پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پنجاب حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر تمام محکموں میں پبلک انفارمیشن آفیسرز مقرر کرے تاکہ عام شہریوں کو معلومات جلد از جلد حاصل ہو سکیں انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ وہ اس قانون سے متعلق عام شہریوں میں آگہی پیدا کریں تاکہ اس کو استعمال کرنے بارے ان میں دلچسپی پید ا ہو انہوں نے وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فریڈم آف انفارمیشن آرڈیننس 2002کوختم کرکے ایک موثر قانون بنائے اس موقع پر ڈی آر ٹی آئی این ممبرز حاجی منظور انور،کمانڈر ریٹائرڈ محمد نواز جعفری،ملک رضوان،الف اعلان سے آصف مغل،عورت فاؤنڈیشن سے راؤرضوان نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عام شہری اس قانون سے بہت فوائد حاصل کر سکتے ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ اس قانون سے موثر استعمال سے نہ صرف محکموں میں پائی جانیوالی کرپشن کا بھی خاتمہ ہوگا بلکہ شفافیت کو فروغ حاصل ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes