پہلا صوفیانہ کلام ”جشن سوہنے دے“بہت جلد ریلیز ہوگا سنگر امین راجہ

Published on July 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

صوفی گائیکی میرا شروع سے ہی شوق تھا شوق کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے
لاہور(یواین پی) نامور سنگر امین راجہ نے قوالی کے میدان میں قدم رکھ دیا استاد جوجی علی خان قوال کو اپنا استاد مانتے ہوئے ان کی شاگردی اختیار کرلی یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران سنگر امین راجہ نے بتایا دل چاہتا ہے کہ صوفیانہ کلام پڑھیں جائیں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کیا جائے صوفی گائیکی میرا شروع سے ہی شوق تھا اپنے اس شوق کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے میرا قوالی کا بینڈ مکمل ہے میوزک ٹیچر استاد اشفاق علی خان میرے ساتھ ہارمونیم پر ہیں ہمارا پہلا کلام ”جشن سوہنے دے“بہت جلد ریلیز ہوگاامید ہے کہ یہ کلام صوفیانہ کلام سننے والوں کو پسند آئے گا چند قوالیوں کی ویڈیوز یوٹیوب کے آفیشل چینل پر ڈالیں جس کا بہت اچھا فیڈبیک ملاہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes