اسلام آباد کی فروٹ منڈی میں دھماکے سے 21افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

Published on April 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 434)      No Comments

1
اسلام آباد (یو این پی) اسلام آباد سبزی منڈی میں بدھ کی صبح دھماکے کے نتیجہ میں 21 افراد جاں بحق اور 100 سے زائدزخمی ہوگئے۔ یو این پی کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین اور راولپنڈی کے لاری اڈہ پیرودھائی کے قریب واقع سبزی منڈی میں دھماکہ اس وقت ہوا جب مال بردار ٹرکوں اور گاڑیوں میں سامان کی لوڈنگ ان لوڈنگ کا کام جاری تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں 23افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق دھماکے کے وقت سبزی منڈی میں دو ہزار کے قریب افراد موجود تھے۔ دھماکہ فروٹ کی پیٹی میں ہوا ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق چار سے پانچ کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیہیں۔ ترجمان پمز ہسپتال ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔دھماکے مین پندرہ افراد جاں بحق اور پینتیس زخمی ہوئے ہیں، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 8 سے 10 کلو میٹر دور تک سنی گئی،کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ، وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو خون کی ضرورت ہے جو لو گ خون عطیہ کرنا چاہیں تو وہ پمز اسپتال کے بلڈ گروپ سے رابطہ کر سکتے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes