ماں بیٹی کے قتل کا معاملہ نیا رخ ،گھر کے صحن سے شوہرکی نعش برآمد

Published on July 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

مقتولہ نے ڈیڑھ برس قبل اپنے آشناعمران کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کیا
فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد تھانہ ملت ٹاون کے علاقہ عمیر ٹاون میں یکم دسمبر کو ماں بیٹی کے قتل کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا،مقتولہ کے بچوں کی نشاندہی پر ڈیڑھ سال قبل غائب ہونے والے مقتولہ کے شوہر کی گھر کے صحن سے نعش برآمد ہو گئی پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ نے ڈیڑھ برس قبل اپنے آشناءعمران کے ساتھ مل کر اپنے شوہر سجاد کو قتل کیا اور اسکی نعش گھر کے صحن میں دبا دی جس کے بعد گذشتہ برس یکم دسمبر کو سجاد کی بیٹی اور بیوی سعدیہ کو بھی اسکے آشناءعمران نے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا جو تاحال مفرور ہے واضح رہے کے مقتول سجاد کے بچوں کی اطلاع پر گذشتہ روز پولیس نے ان کے گھر کے صحن میں کھدائی شروع کی تو مقتول سجاد کی نعش گھر کے صحن سے برآمد ہو گئی پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر کاروائی شروع کر دی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题