سندھ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے، ہم ہر مسئلے پر عدالت میں جا چکے ہیں، وسیم اختر

Published on July 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments


کراچی(یواین پی)پاکستان ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب کو صوبہ بنوا کر ہی دم لیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت سے مسائل کو حل کرنے میں کافی وقت لگ گیا۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم قائد جماعت ہے جس کے مڈل اور لوئر مڈل کلاس کے نمائندے اسمبلی میں بھیجے، ایم کیو ایم نے جنوبی پنجاب صوبہ کی سب سے پہلے آواز بلند کی، ہمیں وہ جگہ نہیں مل رہی جو دوسری جماعتوں کو حاصل ہے۔پاکستان ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم کا بھی اتنا ہی حق ہے کہ جتنا کسی اور جماعت کا، 22 تاریخ کے بعد کے حالات میں کافی حد تک بہتری ہو چکی ہے، سندھ میں 13 سالوں سے نا پانی ہے نا ہیلتھ ہے، سندھ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے، ہم ہر مسئلے پر عدالت میں جا چکے ہیں۔وسیم اختر نے کہا کہ بلدیاتی اختیارات کے لیے ہم ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں موجود ہیں، کراچی ہو یا حیدر آباد ہو عوام ہمارے ساتھ ہے، پچھلا الیکشن جو ہم نے لڑا ماضی سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، لوگ باتیں کرتے تھے کہ ایم کیو ایم ٹوٹ گئی ہے مگر ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان میں ہماری طویل جدوجہد ہے، بہت جلد تمام صوبوں میں ہمارے دفاتر کام کریں گے، پی ٹی آئی کے سامنے بھی ہم نے اپنی گزارشات رکھی ہیں، کشمیر کے الیکشن میں بھی ایم کیو ایم ابھرےگی، ہماری حکومت وقت سے درخواست ہے کہ ایم کیو ایم کو بھی سیاست کا مکمل حق دیا جائے۔وسیم اختر نے کہا کہ مصنوعی طریقے سے جماعتوں کو توڑنا مسائل کا حل نہیں ہے، ہماری جماعت میں فرد کی کوئی اہمیت نہیں، ملکر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ اپنی شناخت کو کیسے منوایا جاتا ہے۔پاکستان ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے کہا کہ میری جماعت کی وجہ سے پی ٹی آئی کی حکومت اس ملک میں قائم ہے، اگر میری جماعت ہٹ جائے تو پی ٹی آئی کی حکومت گر جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog