ملتان میں آندھی اور طوفانی بارش، برقی رواورمواصلات کانظام درہم برہم

Published on July 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 861)      No Comments
66
ملتان   (یواین پی) ملتان میں پیراورمنگل کی درمیانی شب طوفانی بارش سے گرمی کازورٹوٹ گیااوردرجہ حرارت میں 7ڈگری کی کمی واقع ہوگئی۔پیرکی رات آندھی اورطوفانی بارش کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔92کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی آندھی سے شہرکے مختلف علاقوں میں سائن بورڈاکھڑگئے،درخت اورکھمبے ٹوٹ گئے اور پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔طوفانی بارش کاسلسلہ رات 10بجے سے صبح 2بجے تک وقفے وقفے سے جاری رہا۔ اس دوران ملتان اورگردنواح میں 25ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔شہرکی مرکزی شاہراہیں اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔تاہم سحری تک برقی روکاسلسلہ بحال کر دیا گیا اور واسا حکام نے ہنگامی بنیادوں پرنشیبی علاقوں سے پانی بھی نکال دیا۔منگل کے روزملتان میں دن بھر بادل چھائے رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5 اور کم سے کم24.0سینٹی گریڈریکارکیاگیا۔جبکہ پیرکے روززیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41.2اورکم سے کم29.8سینٹی گریڈتھا۔منگل کے روزہوامیں نمی کاتناسب صبح 8بجے77فیصداورشام 5 بجے 54 فیصد تھا۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورگردنواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ (آج) بدھ کے روزملتان میں سورج صبح پانچ بجکر13منٹ پرطلوع اورشام سات بجکر21منٹ پرغروب ہوگا۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes