سعودی عرب میں بارش و ژالہ باری کا سلسلہ جاری

Published on March 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments


ریاض (یوا ین پی)سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔گزشتہ شب ریاض میں کالی گھٹاؤں کے ساتھ آندھی اور تیز بارش ہوئی۔ شاہراہ ملک خالد اور ملک فہد انڈرپاس میں بارش کا پانی بھرگیا جس سے، ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی۔حادثات میں کئی افرادزخمی ہوئے جبکہ مدینہ منورہ ریجن، شمالی الباحا کی سڑکیں اور پہاڑی برف کی سفید چادر سے ڈھک گئیں۔محکمہ شہری دفاع نے لوگوں کو محتاط رہنے اور نشیبی علاقوں میں جانے کی ممانعت کی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog