آرمی چیف، علوی سمیت دیگر کاممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس

Published on July 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments


کراچی (یواین پی) سابق صدر پاکستان ممنون حسین انتقال کر گئے۔ان کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
اہل خانہ کے مطابق والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور آج خالق حقیقی سے جاملے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے اور ان کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سابق صدر پاکستان ممنون حسین کی وفات پر دِلی افسوس ہوا ہے۔ وہ مخلص شخص تھے جنہوں نے پوری ایمانداری کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔ آمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اللہ تعالی سابق صدر پاکستان ممنون حسین کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سابق صدر ممنون حسین کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا، پاکستان عوامی خدمت کرنے والے شخص سے محروم ہو گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے بزرگ سیاستدان کھو دیا ہے۔ممنون حسین نے 2018 کے عام انتخابات کے بعد قائم ہونے والی تحریک انصاف کی حکومت میں وزیراعظم عمران خان سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا تھا۔
یاد رہے کہ ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہے اور ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ممنون حسین پاکستان کے بارہویں صدر رہے۔ممنون حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے صدارتی منصب کے انتخاب میں حصہ لیا۔ وہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme