شازیہ مری کی خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خاتون صحافی کیساتھ بدتمیزی کی مذمت

Published on March 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

02
اسلام آباد۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری اور سینیٹر روبینہ خالد نے مشترکہ بیان میں خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خاتون صحافی فرزانہ علی کے ساتھ اسمبلی اسٹاف کی بدتمیزی اور اس پر اسمبلی سیکریٹری کی جانب سے صحافیوں کے خلاف مزید انتقامی کارروائی کے تحت صحافیوں کے اسمبلی پاس کی منسوخی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے شرمناک فعل اور صحافت جیسے مقدس پیشے سے منسلک صحافیوں کے خلاف فاشٹ ذہنیت قرار دیااورصحافیوں کو پیشہ وارانہ فرائض کے انجام دہی سے روکنے کی کوشش قرار دیا ہے۔پی پی پی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نئے پاکستان کے دعویدار عمران خان کی پارٹی کی ہے جو ابھی حال ہی میں صحافیوں کو بلیک میلر قرار دے چکے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اسمبلی اسٹاف کو عمران خان کی مکمل آشیرباد حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پے در پے سیاسی شکستوں اور قوم کو دھوکہ میں رکھنے والے عمران خان حواس باختہ ہیں اسی وجہ سے انکی حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی صحافیوں کے ساتھ کسی بھی نارواسلوک کو برداشت نہیں کرے گی اور ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes