پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نوازشریف اور مریم نواز کو جاتا ہے‘ چوہدری پرویزالٰہی

Published on January 30, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments


لاہور (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے 35 روپے پٹرول مہنگا کرکے سلامی دی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی سے سابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے ملاقات کی، اس ملاقات میں دونوں سیاسی رہنماؤں نے سیاسی صورتحال، ملکی معاملات اور معاشی صورتحال پر بات چیت کی، اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے35روپے پیٹرول مہنگا کرکے سلامی دی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نواز شریف اور مریم نواز کو جاتا ہے، مہنگائی کا جن بے قابو ہے اور حکومت کوانتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال تباہ اور جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوچکا ہے، ملک میں اس وقت انتظامی گورننس نہ ہونے کے برابر ہے، ڈویلپمنٹ منصوبوں سے جو روزگار کے مواقع پیدا ہورہے تھے وہ بھی بند ہوگئے، قوم کو مہنگائی کے عذاب میں پھنسا نے والوں کو عوام مسترد کرچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy